بے وقوف عورت نے بطخوں کی جان بچانے کے چکر میں دو انسان مروادیئے

بے وقوف عورت نے بطخوں کی جان بچانے کے چکر میں دو انسان مروادیئے
بے وقوف عورت نے بطخوں کی جان بچانے کے چکر میں دو انسان مروادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا ( نیوزڈیسک ) کینیڈا کے دوسرے بڑے شہر مانٹریال میں کار سوار خاتون نے بطخ کے چوزوں کو بچاتے ہوئے دو افراد کی جان لے لی۔ عدالت نے 25 سالہ ایما سزورنوباج کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ 27جون 2010ءمیں کیوبک خاتون ایما شہر کی مصروف ترین سڑک پر جا رہی تھی کہ اچانک سامنے آنے والے بطخ کے چوزوں کو دیکھ کر اس نے ہنگامی بریک لگا دی، جس سے پیچھے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کار سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 50سالہ اینڈرے رائے اور اس کی 16 سالہ بیٹی جیسی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ایما کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے، لیکن وکیل صفائی مارک لیبیلا کا کہنا ہے کہ میری مﺅکلہ اس فیصلہ پر صدمے میں ہے اور میں خود بھی حیران ہوں کہ حادثہ کا باعث بننے والے دیگر پہلوﺅں کو نظر انداز کرتے ہوئے خاتون کومجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکیل صفائی نے کہا کہ یہ کوئی شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس نہیں تھا، جس سے اپنے ساتھ دوسروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔ دوسرا ایما نے گاڑی ایک سائیڈ پر کرکے روکی تو ایسے میں کوئی کھڑی گاڑی سے آ کر ٹکرا جائے تو کوئی کیا کر سکتا ہے؟۔ تاہم دوسری طرف مرنے والے شخص اینڈرے رائے کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتی، اسی لئے وہ ایما کو قصور وار نہیں ٹھہراتیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -