لیموں پانی کے حیران کن فائدے

لیموں پانی کے حیران کن فائدے
لیموں پانی کے حیران کن فائدے

  


نیویارک (بیورونیوز) لیموں وہ پھل ہے، جس کی جائے پیدائش جنوبی ایشیاءکو قرار دیا جاتا ہے، لیکن اپنی افادیت کے باعث آج یہ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ لیموں کا پانی میٹابولزم (غذا کو جزو بدن بنانے کا عمل) کو تقویت پہنچا کر آپ کے جسم کو متعدد فوائد سے ہمکنار کرتا ہے، جن میں سے چند اہم ترین فوائد کا ہم یہاں ذکر کر رہے ہیں۔

جگر کی صفائی: رواں سال کلینیکل اینڈ ایکسپیریمینٹل فارماکالوجی اینڈ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں نیرنجنین نامی مرکب پایا جاتا ہے جو جگر کی صفائی کے لئے نہایت موثر ہے۔

پوٹاشیم کا حصول کا ذریعہ: لیموں پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جس کی جسم میں موجودگی سے انسان نہ صرف دل اور دماغ کے مختلف امراض سے بچا رہتا ہے بلکہ یہ ہمارے اعصابی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔

بلغم: لیموں میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ اس کے استعمال سے گلے میں پھنسی بلغم رفع ہو جاتی ہے۔ نیم گرم میں پانی میں لیموں کا رس ملا کر غرارے کرنے سے گلہ کو بھی تقویت ملتی ہے۔

آرتھرائٹس: لیموں میں موجود اجزا یورک ایسڈ کو بڑھنے نہیں دیتے، جو جوڑوں میں درد کا باعث بنتا ہے۔

کمزور خلیوں کی بحالی: لیموں میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ الکوحل اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے تباہ یا کمزور ہونے والے خلیوں کی فوری بحالی میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔

قوت مدافعت: قوت مدافعت کی بڑھوتری کے لئے وٹامن سی ناگزیر ہے اور ایک لیموں میں 55فیصد وٹامن سی ہوتا ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

جلد کی تروتازگی: لیموں کا جوس پینے جلدکی صحت پر بھی مثبت اثر ات مرتب ہوتے ہیں لیموں کو براہ راست جلد پر ملنے سے بھی اسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

آنکھوں کے حلقوںکے لئے: لیموں کو آنکھوں کے گرد بنے حلقے کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

قبض کشا: لیموں کا جوس ہمارے نظام انہضام کو بہتر بنا کر قبض کو دفع کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...