برف پگھلنے لگی، دنیا کا نقشہ تبدیل

برف پگھلنے لگی، دنیا کا نقشہ تبدیل
برف پگھلنے لگی، دنیا کا نقشہ تبدیل

  


نیویارک ( نیوزڈیسک ) قطب شمالی میں پائی جانے والی برف ایک عرصے سے تیزی سے پگھل رہی تھی، جس کے باعث گزشتہ چند برسوں میں برف کی یہ پٹیاں اب کم ہوتی جا رہی ہیں۔ نیشنل جیوگرافک کے بقول ان کے تازہ ترین نقشے میں برفانی پٹی پہلے کی نسبت بہت کم دکھائی جائے گی۔ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یہ زمین کے نقشے میں سب سے بڑی اور واضح تبدیلی ہوگی۔ نیشنل جیوگرافک نے اپنے 1989 کے جاری کردہ دنیا کے نقشے سے اس کا موازنہ کر کے یہ اخذ کیا ہے کہ اس وقت سے اب تک نہ صرف قطب شمالی کے احاطے میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ بحر منجمد شمالی کی برف کا حجم بھی کم ہو گیا ہے۔ ناسا اور این ایس آئی ڈی سی(نیشنل سنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر) کی معاونت سے دنیا کے نقشے کا یہ نیا ایڈیشن روان برس کے ماہ ستمبر میں منظر عام پر آئے گا۔

مزید : ماحولیات


loading...