24گھنٹوں میںٹریفک کے 564حادثات رونما ہوئے،474شدید زخمی

24گھنٹوں میںٹریفک کے 564حادثات رونما ہوئے،474شدید زخمی

لاہور(کر ائم سےل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 564ٹریفک حادثات میں474شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال مےں پہنچایا گیاجبکہ215افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں210ڈرائیورز ،08کم عمرڈرائیور، 389 مسافر اور 94 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ89ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 89 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں 67 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ43حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل693متاثر ہونے والوں میں سے535مرد اور158خواتین شامل ہیں جبکہ ز خمی ہونیوالوں میں101افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور396فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور196زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔

ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر464موٹر سائیکلز74آٹو رکشے464موٹر کاریں04مسافربس16ٹرک، اور106دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...