شمالی چھاؤنی، 6سالہ بچی سے بد اخلاقی،حالت تشویشناک

شمالی چھاؤنی، 6سالہ بچی سے بد اخلاقی،حالت تشویشناک

لاہور(کر ائم سیل)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں درندہ صفت شخص نے چھ سالہ بچی کوبداخلاقی کا نشانہ بناڈالا حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد اہل محلہ نے ملزم کو فوری گرفتار نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ٹریفک جام ہوگئی ۔بچی کے بھائی نے ملزم کے خلاف کاروائی کیلئے تھانہ میں درخواست دیدی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ الفیصل ٹاؤن سی بلاک کا رہائشی محنت کش لیاقت کی چھ سالہ بیٹی رشبا گھر سے برف لینے کیلئے نکلی جہاں اسے نامعلوم شخص ورغلاکر مبشر شاہ نامی کے گھر لے گیا اور بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا ۔پروین اور اسکی بیٹی مبشر کے گھر گئے تو رشبا خون میں لت پت نیم مردہ حالت میں پڑی تھی ۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...