فٹبال ورلڈ کپ ،جرمنی اور گھانا میں کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ2-2گول سے برابر

فٹبال ورلڈ کپ ،جرمنی اور گھانا میں کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ2-2گول سے ...
فٹبال ورلڈ کپ ،جرمنی اور گھانا میں کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ2-2گول سے برابر

  


ساﺅ پالو(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ ،جرمنی اور گھانا میں کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ2-2گول سے برابر ہو گیا ہے،جرمنی کے کلوزے نے رونالڈو کا ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا، کلوزے اوررونالڈو دونوں ورلڈ کپ میں15 گول کر چکے ہیں۔گھانا نے میچ کا آغاز انتہائی عمدہ انداز میں کیا، جرمن گول کیپر نوئیر کو متعدد بارگول بچانے پڑے  میچ کے پہلے ہاف تک میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔کھیل کے52ویں منٹ میں جرمنی کےگوٹسر نے مولر کے پاس پر گول کر کے جرمنی کو برتری دلا دی۔ لیکن گھانا نے آئیو کے خوبصورت گول کی بدولت صرف دو منٹوں کے اندر جرمنی کی برتری ختم کر دی۔جرمنی نے میچ کے دوسرے ہاف میں گول کر کے برتری حاصل کر لی ۔گھانا کی طرف سے پہلا گول آئیو جبکہ دوسرا گول گیان نے کیا۔یاد رہے کہ اس میچ کی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مخالف کھیل رہے تھے۔‘’جرمنی کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتم ہے لیکن ان کے پاس کئی تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو اپنے کلب کی طرف سے بڑے میچوں میں شرکت کر چکے ہیں،جرمنی اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔جرمنی نے گھانا کے خلاف اس سے پہلے دو میچ کھیلے ہیں۔ 1993 میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں وہ 6 – 1 سے جیت گیا تھا۔ دوسرا میچ گذشتہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں کھیلا گیا تھا جو اس نے 1 – 0 سے جیت لیا تھا،جرمنی نے ان دونوں میچوں میں 60ویں منٹ کے بعد گول کیے تھے۔ جرمنی نے گذشتہ سات ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کا آغاز جیت سے کیا ہے۔ تاہم اس نے 1994 سے ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ صرف ایک مرتبہ پولینڈ کے خلاف 2006 میں جیتا تھا۔ گھانا نے ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 11 میچوں میں سے صرف ایک جیتا ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...