صوبائی دارالحکومت ،ٹریفک حادثات میں معمر شخص ہلاک،4 افراد زخمی

صوبائی دارالحکومت ،ٹریفک حادثات میں معمر شخص ہلاک،4 افراد زخمی

لاہور(کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں معمر شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ جنرل ہسپتال کے سامنے سڑک عبور کرنے والے نامعلوم شخص کو تیز رفتار کار کچلتی ہوئی گزر گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ صابو بابو انٹر چینج کے قریب کار اور ویگن کے مابین تصادم کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...