ڈاکوﺅ ں نے گھروں میں گھس کر گلشن اقبال میں15لاکھ اور پی آئی اے کالونی میں 8لاکھ روپے لوٹ لیے

ڈاکوﺅ ں نے گھروں میں گھس کر گلشن اقبال میں15لاکھ اور پی آئی اے کالونی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                         لاہور(کر ائم سےل) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروںنے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوںکو لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، قیمتی سامان ، موبائل فون، گاڑیوںاورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقہ رضا بلاک کا رہائشی مبشر احسن کے گھر مسلح ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 15لاکھ 57ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالر ،پرائز بانڈز اور زیورات وغیرہ لوٹ لیے ، ستوکتلہ کے علاقے پی آئی اے کالونی میںڈاکوﺅںنے حسن کے گھر میںگھس کر8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ،نصیر آباد میںڈاکوﺅںنے فریاد کے گھر میںگھس کر 7لاکھ روپے مالیت ،ڈیفنس بی میںڈاکوﺅںنے اظہر حسین کے گھر میںگھس کر ساڑھے 6لاکھ روپے مالیت ، شیراکوٹ میںڈاکوﺅںنے نصیر احمد کے گھر میںگھس کر 6لاکھ روپے مالیت ، سندر میںڈاکوﺅںنے نوید کے گھر میںگھس کر 5لاکھ روپے مالیت ، سمن آباد میںڈاکوﺅںنے ناصر کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت ، نشتر کالونی میںڈاکوﺅںنے فہد کی فیمل سے 3لاکھ روپے مالیت ، سبزہ زارمیںڈاکوﺅںنے امجد جنرل سٹور میںگھس کر ڈھائی لاکھ روپے اورموبائل فون، باغبانپورہ میںڈاکوﺅںنے اشرف کی دکان میںگھس کر 2لاکھ روپے مالیت ، جوہر ٹاﺅن ڈاکوﺅںنے کامران سے لیپ ٹاپ ،ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،شاہدرہ میںڈاکوﺅںنے صداقت سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون ،ہنجر وال کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے ریاض کی دکان میں گھس کر 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و آئی فون چھین لیا ۔جبکہ جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅں نے ذیشان سے 48ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عارف کی بہن سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔قلعہ گجر سنگھ میں صابر ،کوٹ لکھپت میں عمران ، ستوکتلہ میںنبیل ، اچھرہ میں احتشام ،اسلام پورہ میں عطائ،نولکھا میں شہزاد ،اقبال ٹاﺅن میںمظہر،سبزہ زار میں جمیل اورافضل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -