نشتر کالونی ، نا معلوم افراد کا گھر پر دھاوا ، خاتون پر تشدد شوہر کو سوتے میں چھریا ں مار کر ہلاک کر دیا

نشتر کالونی ، نا معلوم افراد کا گھر پر دھاوا ، خاتون پر تشدد شوہر کو سوتے میں ...

لاہور(ملک خیام رفیق)نشتر کالو نی کے علا قہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو کمر ے میں بندکر دیا اور اس کے22 سالہ خاوند کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے مو ت کے گھا ٹ اتار دیا ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس مو قع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کر وا دیا۔ پولیس نے مقتول کے بھا ئی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطا بق بہاولنگر کا رہا ئشی جمیل نشتر کا لونی کے علا قہ اٹاری دربار کے قریب کر ایہ کے مکان میں رہتا تھا ۔وقوعہ کے وقت دونوں میاں بیوی صحن میں سورہے تھے کہ نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آئے اور جمیل کی بیوی آسیہ کو گن پو ائنٹ پر کمرے میں بند کر دیا ۔بعدازاں مقتول کو چھریوں کے پے در پے وار کے کے قتل کر دیا اور مو قع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔مقتول کی بیوی کا شور سن کر ہمسائیوں نے اندر آکر دروازہ کھولا کر آسیہ کو باہر نکا لا ۔ واقعہ کی اطلا ع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کر وانے کے بعد مقتول کے بھا ئی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔مقتو ل کے بھا ئی محمد صدیق نے روزنا مہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بھا ئی کپڑ ے کی فیکٹری میں کا م کر تا تھا ہماری کسی سے کو ئی دشمنی نہیں ۔ہما ری اعلیٰ احکام سے انصاف کی اپیل ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...