اللہ ہو چوک ، تیز رفتار ہیوی بائیک رکشہ سے ٹکرا گئی ،2نو جوان جاں بحق

اللہ ہو چوک ، تیز رفتار ہیوی بائیک رکشہ سے ٹکرا گئی ،2نو جوان جاں بحق

 لاہور(ملک خیام رفیق)جو ہر ٹاؤن کے علاقہ میں ہیوی با ئیک کی رکشاسے ٹکر کے نتیجہ میں 2دوست جاں بحق ہو گئے جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔موت کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ورثاء دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔لو احقین نے کا روائی کر وانے سے انکار کر دیا ۔پولیس نے لا شیں ضروری کا روائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔تفصیل کے مطابق91شاہ جمال کا رہا ئشی 34سالہ عقیل اپنے دوست24سالہ رمیز کے ہمراہ رات کا کھاناکھانے ہیوی بائیک پر باہر گیا۔دونوں نوجوان جو ہر ٹاؤن کے علا قہ میں گھوم رہے تھے کہ اللہ ہوچوک کے قریب تیز رفتاری کے با عث سامنے سے آنے والے رکشا سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ہیوی بائیک قلا بازیاں کھاتی ہو ئی دور جا گری، ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث دونوں کے سر میں شدید چو ٹیں آئیں،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اور زیادہ خون بہہ جانے سے دونوں مو قع پر ہی دم توڑ گئے ۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہیوی با ئیک ،رکشہ اور لاشوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ زخمی رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے وہ لڑ کوں کے مرنے کی تصدیق ہونے پر زخمی حالت میں فرار ہو گیا ۔لو احقین کی طرف سے پو سٹ مارٹم اور کسی قسم کی قانو نی کا روائی نہ کر نے کی درخواست پر پولیس نے لا شیں لو احقین کے حوالے کر دیں۔ادھر روزنامہ پاکستان کے نمائندہ نے لواحقین سے با ت کر نا چا ہی توایک لڑکے کے والد نے بتایا کہ ہم اس وقت شدید صدمے کی کیفیت میں ہیں اور کسی قسم کی بات نہیں کر سکتے ۔

مزید : علاقائی


loading...