جنوبی چھاؤنی ، محلہ دار سے تعلقات رکھنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

جنوبی چھاؤنی ، محلہ دار سے تعلقات رکھنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل)جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر 19سالہ لڑکی کو چھریوں کے وارکر کے قتل کردیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں (ع) نامی لڑکی کے محلے کے ایک لڑ کے کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کااسے رنج تھا ۔بتایا گیا ہے کہ ملزم نے متعدد بار اپنی بہن کو اسے ملنے سے منع کیا تھا ۔ گزشتہ روز (ع) اپنے دوست کیساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کے بھائی احسان نے ان کو دیکھ لیا جس پر وہ طیش میں آ گیا اور چھریوں کے وار کرکے (ع) کو شدید زخمی کردیا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی ۔ اطلاع ملنے پر پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کوحراست میں لے لیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی تک اس کیس کا مدعی سامنے نہیںآ رہا ہے اگر اس کیس کا کوئی مدعی نہ بنا تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کیس چلائی گی ۔

مزید :

علاقائی -