ہنجروال، گارمنٹس فیکٹر ی کے مالک کی لاش گھر سے برآمد

ہنجروال، گارمنٹس فیکٹر ی کے مالک کی لاش گھر سے برآمد

لاہور(ملک خیام رفیق)ہنجروال کے علاقہ میں واقع گارمنٹس فیکٹر ی سے مالک کی 2روز پرانی لاش کے پو سٹ مارٹم کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق رینا لہ خورد کے رہا ئشی اعظم نے ہنجر وال کے علا قہ میں کرایہ کے مکان میں گارمنٹس کی فیکٹری بنا رکھی تھی ۔فیکٹری میں خواتین سمیت 5ملازمین کا م کر تے تھے۔جمعرات کے دن ملازمین کے جانے کے بعد جمعہ کو چھٹی ہو نے کی وجہ سے کو ئی ملازم فیکٹری نہ آیا گزشتہ روز بالائی منزل پر رہا ئش پذیر افراد نے فیکٹری سے بو آنے پرپو لیس کو اطلا ع دی جس پر پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر لا ش قبضہ میں لیتے ہوئے پو سٹ ما رٹم کر وانے کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی ۔ جس کو سینکڑوں افراد کی مو جودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا لو احقین کے مطا بق اعظم 3بچوں کا باپ تھا اور کافی عرصہ سے اس نے ہنجروال میں گارمنٹس کی فیکٹر ی بنا رکھی تھی ۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مو ت کی وجہ معلوم ہو سکی گی ۔

مزید : علاقائی


loading...