شاہدرہ ،دو روز قبل دریا میں ڈوبنے والی لڑکی کی نعش نکال لی گئی
لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ کے علاقہ میں دو روز قبل دریا میں ڈوبنے والی 18سالہ لڑکی کی نعش نکال لی گئی،قانونی کاروائی کے بعد نعش کواسکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق مقامی رہائشی محمد جاوید کی بیٹی ماریہ اہل خانہ کے ہمراہ پکنک منانے دریا کنارے گئی جہاں وہ دریا کنارے نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئی تھی،ماریہ کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن دو روز جاری رہا ،گزشتہ روز ریسکیوٹیموں نے نعش کو نکال کرورثاء کے حوالے کردیا، متوفیہ کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہوگیا،اہل خانہ دیوانہ وار روتے رہے اور اپنی قسمت کو کوستے رہے۔