وزیراعلیٰ کا آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے صدر افضل شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے صدر افضل شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔