لاہور سمیت کئی شہروں میں مو سلا دھار بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت کئی شہروں میں مو سلا دھار بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور(وقائع نگار)گرمی کی شد ت میں ریکارڈ اضا فے کے بعد گزشتہ شام لاہور سمیت پنجاب کے کئی ایک شہروں میں مو سلا دھار بارش نے گرمی کا زور تو ڑ دیا ۔ شہریو ں کی بڑی تعداد مو سم کو انجوائے کر نے کے لیے فیملیز کے ہمراہ گھروں سے باہر نکل آئی ۔اور سکھ کا سانس لیا کیو نکہ گر می کی شد ت میں اضافے اور طویل لو ڈشیڈنگ نے شہریو ں کا جینا محال کر رکھا تھا تاہم گزشتہ روز ہو نے والی بارش نے مو سم کو خو شگوار کر دیا۔محکمہ مو سمیات کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم خشک جبکہ کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور ہلکی بارش کی پیشن گو ئی بھی کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں پری مو ن سو ن کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے بعد موسم میں قدرے عارضی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ۔گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علا قوں میں مو سلا دھار بارش کے بعد مو سم خو شگوار ہو گیا اور گرمی کی شد ت میں کمی کے باعث شہر یو ں کی بڑی تعداد مو سم کا لطف اٹھا نے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔محکمہ مو سمیا ت کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران ڈی جی خان ، لاہور ، گوجرانوالہ سر گو دھا ، راوالپنڈی ، اسلا م آباد ، فاٹا، خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہوائیں اورمطلع ابر آلو دو بارش ہو گی۔گزشتہ روز ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تر بت میں 49.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم سکر دو میں10.4ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...