بینظیر کی سالگرہ پر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلڈ کیمپ قائم

بینظیر کی سالگرہ پر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلڈ کیمپ قائم

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیرپرسن بے نظیر بھٹو کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری کی ہدائت پر بے نظیر شہید کے سالگرہ کے کیک کاٹنے کی بجائے بے نظیر شہید کو خراج عیقدت پیش کرنے اور شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنے والے اپنے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بلڈ کیمپ لگایا۔پنجاب میں بلڈ بینک لگانے کی سب سے بڑی تقریب پیپلز پارٹی لاہور کی طرف سے ایوان اقبال میں منعقد کی گئی جس کا افتتاح پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے اپنے خون کا عطیہ دیکر کیا جبکہ اس موقع پر لاہور تنظیم کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر ‘ ڈسٹرکٹ و زونل صدور آلائیڈ ونگز اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شدید گرمی اور حبس کے باوجود اپنے اپنے خون کے عطیات دئیے ۔ یہاں پر یہ امر قابل زکر ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور کی طرف سے ایوان اقبال میں لگائے گئے اس بلڈ کیمپ کا پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب تنظیم کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ ہمیں ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے یہ ہدائت کی گئی تھی کہ شمالی وزیرستان کے فوجی آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پارٹی کی شہید چیرپرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی بجائے انکے نام پر اپنے زخمی فوجی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انہیں اپنے خون کے عطیات دئیے جائیں ا،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عہدیداروں ‘ کارکنوں اور ٹکٹ ہولڈرز نے زندہ ہے بھٹو ‘ زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے

مزید : صفحہ آخر


loading...