دوسروں کے کندھوں پر سوا ر سیاسی بونے منہ کے بل گریں گے،بلال یٰسین

دوسروں کے کندھوں پر سوا ر سیاسی بونے منہ کے بل گریں گے،بلال یٰسین

لاہور(پ ر)صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ دوسروں کے کندھوں پر سوار ہونے والے سیاسی بونے منہ کے بل گریں گے۔ موقع پرست سیاستدان ہر وقت فائدہ اٹھانے کی کوشش میں رسوائیاں سمیٹ رہے ہیں۔ چوہدری برادران مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے کی وجہ سے اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو چکے ہیں۔ صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے پرویزالٰہی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری بردران اپنی سیاسی اہمیت بڑھانے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔ آج باتیں بنانے والے انتخابات میں عوام کے ہاتھوں اپنی درگت کیوں بھول جاتے ہیں؟ وہ ہمیشہ چوردروازے سے اقتدار میں آنے کے لئے کوشاں رہے ہیں مگر اب چوہدری برادران غلط فہمی دور ہونے پر جلد عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔ قبضہ مافیا کے سرپرست اور اندھی کرپشن کی داستانیں رقم کرنے والے اب عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی خدمت اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنے ایجنڈے کوپورا کرے گی۔ ہم کام کرتے رہیں گے اور اقتدار کے جنونی شور مچاتے رہیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...