سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پاکستان عوامی تحریک کے لاپتہ کارکنوں کی تعداد 200سے سکڑ کر 15ہو گئی

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پاکستان عوامی تحریک کے لاپتہ کارکنوں کی تعداد 200سے سکڑ کر ...

 لاہور(بلال چودھری)سانحہ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے لاپتہ کارکنان کی تعداد دو سو سے سکڑ کے پندرہ رہ گئی۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کے پاس صرف پندرہ لاپتہ افراد کا ریکارڈ نکلا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں کے لاپتہ ہونے کے دعوی کے برعکس پاکستان عوامی تحریک کے شعبہ نشر و اشاعت کے پاس صرف چند لاپتہ افراد کی فہرست موجود ہے ۔جس میں پندرہ کارکنان کے نام شامل ہیں جن میں ارشد،غضنفر،سرفراز،وقاص ایوب،عبدالقیوم،محمد وقاص علوی،سید منصور شاہ،ایوب خالد، محمد شہباز )مرید کے )،ظہیر عباسی(راوی ٹاون)،حاجی غلام محمد (مانگا منڈی)،حافظ محمود ((مانگا منڈی) ،محمد امین(لاہور)،سید وجاہت حسین شاہ ٹی ایم کیو 89اور محمد احسان (کامونکی)شامل ہیں ان افراد میں سے بھی صرف سات افراد کے پتہ کے حوالے سے تحریک کے مرکزی دفتر کے پاس معلومات موجود ہیں۔اس حوالے سے جب منہاج القرآن مرکزی سیکریٹریٹ میں تحریک منہاج القرآن کے میڈیا ایڈوائزر اور سیکریٹری نشرواشاعت قاضی فیض الاسلام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ لاپتہ کارکنان کی فہرست مرتب کرنے کے حوالے سے کوششیں کی جارہی ہیں ۔سانحہ کے تین دن کے اندر ہمیں جن کارکنوں کے لاپتہ ہونے کا علم تھا ان کی فہرست تو مرتب ہے مگرپاکستان عوامی تحریک کے دیگر دفاتر سے مزید معلومات آنے پر اس میں اضافہ ہو سکتا ہے اور حتمی فہرست تمام دفاتر سے معلومات حاصل ہونے پر ہی جاری کی جائے گی۔لیکن جب پاکستان عوامی تحریک کے ڈائریکٹر خارجہ امور غلام مصطفی ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ایک منظم جماعت ہے ،اوراس کا رابطہ تمام دفاتر سے ہمہ وقت رہتا ہے ۔

کارکنوں کی تعداد

مزید : صفحہ آخر


loading...