طاہر القادری خود ہی سانحہ ،منہاج القرآن میں ملوث ہو سکتے ہیں پرویز رشید

طاہر القادری خود ہی سانحہ ،منہاج القرآن میں ملوث ہو سکتے ہیں پرویز رشید

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے اندر تمام جماعتیں شمالی وزیر ستان کی حمایت میں متحد ہیں ‘طاہر القادری کو عدالت جھوٹا شخص قر ار دے چکی ہے ‘جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے دی جائے ہو سکتاہے طاہر القادری خود ہی سانحہ منہاج القر آن کے واقعے میں ملوث ہو ں ‘ سانحہ منہا ج القرآن پر سیاسی کھیل کھیلنے والو ں کو جوڈیشل کمیشن کے پاس جانا چاہیے ‘پاکستان کی تاریخ میں پہلی مر تبہ کسی صوبائی وزیر اعلی نے اپنے وزیر داخلہ اور پر نسپل سیکرٹری کو انکے عہدے سے ہٹایا ‘سانحہ منہاج القر آن کی جوڈیشل انکوائری سے پہلے کسی کو ذمہ دار قر ار نہیں دیا جا سکتا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہاکہ تحر یک انصاف والے آج شہبا زشر یف سے استعفیٰ کا مطالبہ تو کرتے مگر جب بنوں جیل سے سینکڑوں افراد کے قاتلوں کو دہشت گرد آزاد کرواکر لے گئے اس وقت تحر یک انصاف والوں نے اپنے وزیر اعلی سے استعفے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا ؟انہوں نے کہا کہ طاہر القادری غیر سیاسی ہے وہ ہر ڈیڑھ دو سال بعد آتے ہیں اور ملک میں انتشار کی سیاست شروع کر دیتے ہیں اور اب بھی وہ ملک میں انتشار پیدا کر نا چاہتے ہیں اور سانحہ منہاج القر آن کے روز صبح سے ہی طاہر القادری اپنے ٹیویٹ کے ذریعے ہی کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے تو وزیر اعظم ‘وزیر اعلی اور میرے ساتھ دیگر لوگوں کو تو چند روز پہلے ہی قاتل قرار دیدیا تھا مگر طاہر القادری وہ شخص ہیں جن کو عدالت ہی جھوٹا قرار دے چکی ہے اور ہو سکتا ہے کہ سانحہ منہاج القر آن میں بھی طاہر القادری خود ہی ملوث ہوں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...