پاکستان،مضبوط اقتصادی تعلقات پر مبنی متوازن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے،صدر ممنون

پاکستان،مضبوط اقتصادی تعلقات پر مبنی متوازن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے،صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                             کراچی(اے این این) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط اقتصادی تعلقات پر مبنی متوازن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، عالمی امن و استحکام کے حامی اور ہر قسم کی دہشت گردی کےخلاف ہےں،ہم سمندری راستوں سے آزاد تجارت کی حمایت کرتے ہیں، پاک بحریہ کے نظم وضبط اور کام کا معیار قابل تقلید ہے،بحریہ ملک کی سمندری حدود کے دفاع میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ پوری اتری ہے ۔ وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں پاک بحریہ کی 101ویں پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر نے کہاکہ پاکستان ایک ایسی متوازن خارجہ پالیسی پرعمل پیراہے جوخاص طورپرہمسایہ ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کومضبوط بنانے پرمبنی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی امن واستحکام کا حامی اور ہر قسم کی دہشت گردی اوراس کے عزائم کا مخالف ہے ہم سمندروں کے ذریعے آزاد بحریہ تجارت کے حامی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کے دفاع میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ پوری اتری ہے ۔ پاک بحریہ کے نظم وضبط اور کام کا معیار قابل تقلید ہے، پاس آﺅٹ ہونے والے افسران نہایت معزز ادارے کا حصہ بن چکے ہیں، تربیت مکمل کرنے والے افسران پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت میں اپنا کردارادا کریں اور اپنے ذمہ داریوں کی ادائیگیوں میں ریاست کے مفادات کو مقدم رکھیں۔ قبل ازیں نیول اکیڈمی پہنچنے پر پاک بحریہ کے سربراہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے صدر ممنون حسین کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔صدر مملکت نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نیول اکیڈمی میں101 آفیسرز پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنے والے 108 افسران نے کمیشن حاصل کیا۔ کمیشن حاصل کرنے والوں میں سعودی عرب کے 29 آفیسران بھی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -