کن خواتین کی عمر کم ہوتی ہے، سائنس نے بتا دیا

کن خواتین کی عمر کم ہوتی ہے، سائنس نے بتا دیا

بوسٹن(نیوز ڈیسک)مادیت پرستی اور نفسا نفسی کے شکار جدید معاشرے میں ڈپریشن کی بیماری عام پائی جاتی ہے اور ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیاہے کہ یہ بیماری عورتوں کیلئے خصوصی طور پر خطرناک ہے کیونکہ اس کی وجہ سے جوان اور ادھیڑ عمر خواتین میںہارٹ اٹیک کا خطرہ دو گنا ہو جاتا ہے۔ریاست اٹلانٹاکی ایمری یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسرڈاکٹر امیت شاہ کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ 55سال یا اس سے کم عمر کی خواتین اگر ڈپریشن کا شکار ہوں تو ان کیلئے عام لوگوں کی نسبت ہارٹ اٹیک دو گنا جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ڈاکٹر امیت کا کہنا ہے کہ اس عمر کی خواتین میں ڈپریشن کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کم عمر خواتین میںہارٹ اٹیک کی صورت میں زندہ بچنے کی شرح مردوں کی نسبت کم ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے یہ نتائج 3237خواتین میں ڈپریشن اور ہارٹ اٹیک کے مطالعہ کے بعد اخد کئے۔ ماہرین نے بتایا کہ نوجوان خواتین میں ڈپریشن کے ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ دل کی بیماریوں میں سات فیصد اضافہ ہوجاتا ہے لیکن مردوں اور عمر رسیدہ عورتوں میں ڈپریشن دل کی بیماریوں یا ہارٹ اٹیک کی وجہ نہیں پایا گیا۔ڈاکٹر امیت کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے اپنے مسائل بھی بہت اہم ہیں لیکن اب ہمیں یہ معلوم ہوگیا ہے کہ یہ بیماری دل کے مسائل اور موت کی وجہ بھی بنتی ہے تو اس کے فوری علاج کے اقدامات کرنا ضروری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...