لوئر دیر کنویں میں گیس بھرنے سے دم گھٹ گیا،3بھائیوں سمیت 4مزدور جاں بحق

لوئر دیر کنویں میں گیس بھرنے سے دم گھٹ گیا،3بھائیوں سمیت 4مزدور جاں بحق

                                        لوئر دیر ( آئی این پی ) لوئر دیر کے علاقے شیر خان میں کنویں میں گیس بھرنے سے 3سگے بھائیوںسمیت 4 مزدور جاںبحق ، ایک مزدور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق شیر خان میں مزدور کنویں میں کام کررہے تھے جس میں گیس بھرنے سے 3 حقیقی بھائی ایوب ، ناصر ، اشفاق اور ان کا ایک ساتھی صدام دم گھٹنے سے جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور کو دم گھٹنے سے بہیوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مزدور کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس کے مطابق لاشیں نکال کر ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔ تین سگے بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے میں آئے ، علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔

مزید : علاقائی


loading...