پاکستان ریلویز کی طرف سے تین ٹرینوں میںڈائینگ کار کی سہولت بحال کر دی گئی

پاکستان ریلویز کی طرف سے تین ٹرینوں میںڈائینگ کار کی سہولت بحال کر دی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز کی طرف سے تین ٹرینوں میںڈائینگ کار کی سہولت بحال کر دی گئی ہے ۔یہ سہولت لاہور سے کراچی چلنے والی کراچی ایکسپریس،راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور لاہور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس میں بحال کی گئی ہے ۔ جعفر ایکسپریس میں یہ سہولت جولائی 2013،اکبر ایکسپریس میں اپریل 2012اور کراچی ایکسپریس میں جون2012سے میسر نہ تھی ۔ان کے علاوہ جن ٹرینوں میں یہ سہولت پہلے سے میسر تھی، وہ جاری رہے گی ۔

مزید : علاقائی


loading...