اب ’گوگل ‘کمپنی غائب کرے گی

اب ’گوگل ‘کمپنی غائب کرے گی

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) کینیڈا کی ایک عدالت نے عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل کو ایک کمپنی کا انٹرنیٹ کی دنیا سے نام و نشان تک مٹا دینے کا حکم دے دیا ہے۔ ایکوسٹک سلوشن نامی کمپنی نے کینیڈا کی ایک عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایک دوسری کمپنی ان کی نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی چوری کر کے سازی دنیا میں انٹرنیٹ کے ذریعہ بیچ رہی ہے لہٰذا گوگل کو حکم دیا جائے کہ اس کمپنی کے متعلق ساری معلومات انٹرنیٹ سے ختم کر دی جائیں۔ گوگل کینیڈا کی حد تک ملزم کمپنی تک رسائی کو پہلے ختم کر چکا تھا اور عدالت کو یہ دلیل دے رہا تھا کہ کینیڈا کا قانون پوری دنیا پر نافذ نہیں ہو سکتا لیکن عدالت نے گوگل کو 27 جون تک کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی اس کمپنی کو معلومات دستیاب نہیں ہونا چاہئے اور گوگل ڈاٹ کام پر ڈھونڈنے سے بھی اس کے بارے میں کچھ بھی دستیاب نہ ہونا چاہئے۔ اس سے پہلے یورپی یونین کی عدالت انصاف نے تاریخ میں پہلی دفعہ یہ حکم جاری کیا تھا کہ افراد اور اداروں کو یہ حق حاصل ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ان کے بارے میں انٹرنیٹ سے تمام معلومات ختم کر دی جائیں۔

مزید : علاقائی


loading...