برطانوی ڈاکٹرنے دانت سفید بنانے کے آسان نسخے بتا دیئے

برطانوی ڈاکٹرنے دانت سفید بنانے کے آسان نسخے بتا دیئے

برمنگھم(نیوز ڈیسک)سفید چمکدار دانت خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں اور آپ کیلئے بہت ضروری ہے کہ آپ ان مخصوص غذاﺅں کے بارے میں جان لیں جن میں دانتوں کو چمکدار اور سفید بنانے کی بے پناہ صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ان غذاﺅں کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔گہرے رنگ کا چاکلیٹ :اس میں ایک تلخ پاﺅڈر تھیوبرومین پایا جاتا ہے جو دانتوں کی بیرونی سطح میں سخطی پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے ان پر داغ نہیں لگتے ۔سبز چائے :اس میں پایا جانے والا مادہ ٹانس بیکٹیریا کو دانتوں پر چپکنے نہیں دیتا اور اس میں فلورائیڈ بھی پایا جاتا ہے جو دانتوں کی سطح کو مضبوطی بخشتا ہے اور یوں دانت داغ دھبوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔سٹرابیری:اس پھل میں پایا جانے والا میلک ایسڈ دانتوں پر لگے داغوں کو صاف کر کے دانتوںکو چمکانے کا بہترین ٹانک تیار ہو جاتا ہے پنیر:پنیر منہ کی تیزابیت کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے دانتوں کی رنگت صاف ہو جاتی ہے اور اس میں پایا جانے والا کیلشیم دانتوں کو مظبوطی عطا کرتا ہے ۔سیب ناشپاتی اور اور گری دار میوہ جات :یہ غذائیں دانتوں سے داغ پیدا کرنے والے مادوں کو کھرچ دیتی ہیںسیب اور ناشپاتی کی وجہ سے لعاب دہن زیادہ پیدا ہوتا ہے جو کہ منہ سے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...