ڈھاکہ،حکومت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں اسلامی جمیعت کی 24طالبا ت گرفتار ،جیل منتقل

ڈھاکہ،حکومت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں اسلامی جمیعت کی 24طالبا ت گرفتار ...

                                                ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے مرد رہنماﺅں کے بعد خواتین کارکنوں کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور حکومت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں اسلامی جمعیت طالبات سے تعلق رکھنے والی 24 طالبات کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومتی اقدام کی مذمت کی اورگرفتار طالبات کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ پولیس نے حکومت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں کی جماعت اسلامی طلبہ تنظیم’ اسلامی چھتری سنگستھا‘سے تعلق رکھنے والی 24 طالبات کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں بعد میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے انکی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

مزید : علاقائی


loading...