لاہورایئر پورٹ ، بارسلونا جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کی طبیعت خراب

لاہورایئر پورٹ ، بارسلونا جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کی طبیعت خراب

لاہور( سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے گزشتہ روز بارسلونا جانے والی پرواز میں ایک خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر پرواز کو ٹیک آف سے قبل رن وے سے واپس بلا لیا گیا اور پرواز کو روک کر خاتون مسافر کو فوری طبی امداد پہنچائی گئی۔ تاہم اس صورتحال کے باعث یہ پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی۔ اسی طرح طیاروں کی عدم دستیابی اور دیگر وجوہات کے باعث اندرون وبیرون ملک آنے و جانے والی دیگر پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : علاقائی


loading...