ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف وکلاءکا بائیکاٹ ، ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر

ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف وکلاءکا بائیکاٹ ، ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر

لاہور( نامہ نگار خصوصی) کوئٹہ میں ایڈووکیٹ سخی سلطان کے قتل کے خلاف لاہور میں وکلاءنے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی اورسائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان بار کونسل کی اپیل پرکوئٹہ کے وکیل کی ہلاکت کے خلاف لاہور کے وکلاءسیشن عدالتوں،ضلع کچہری،ماڈل ٹاون کچہر ی اور کینٹ کچہری میں پیش نہ ہوئے۔وکلاءکے عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے ہزاروں مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی جس کی بناءپر سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے سابق نائب صدر سخی سلطان کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سخی سلطان کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کرنے کے باوجود انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ اورنہ ہی ہی ملک بھر میں جاری وکلائ کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ہی روکا گیا جس کے باعث وکلاءراست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔ اپنے خطاب کے دوران شفقت محمود نے سخی سلطان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : علاقائی


loading...