سعودی حکومت نے رمضان المبارک کا عمرہ مزید مشکل بنا دیا

سعودی حکومت نے رمضان المبارک کا عمرہ مزید مشکل بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی حکومت نے رمضان المبارک کا عمرہ اور مشکل بنا دیا ،ویزہ لگنے کے بعد 15دنوں میں روانگی لازمی15دن میں واپسی بھی ضروری قرار دے دی گئی،فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیااس سے پہلے ویزہ لگنے کے بعد روانگی ایک ماہ کے دوران ہو سکتی تھی اور ویزے کی معیاد یعنی سعودی حکومت سے ایک ماہ کے دوران واپس نکلنا ضروری تھا،رمضان المبارک میں سعودی کمپنیوں نے پہلے عمرہ کوٹہ نافذ کیا جہاں 100ویزہ لگتا تھاوہاں 10ویزے ایشو ہو رہے ہیں ،پہلے28دن اور21 دن پر پابندی لگی اب صرف 15دن تک عمرہ زائرین حجاز مقدس رہ سکیں گے ،15دن کے اندر سعودیہ سے جانا ہو گا،اپروول کے بعد ویزہ لگنے کے15دن کے اندر پاکستان سے روانہ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے،سارا رمضان حرمین شریف میں گزارنے والوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے رمضان ویزہ کی نئی پالیسی ٹریول ٹریڈ کو بھی نقصان ہو رہا ہے، ویزہ اپروول بڑی مشکل سے آ رہی ہے،ٹریول ایجنٹوں نے سینکڑوں کے حساب سے پاسپورٹ پکڑ رکھے ہیں روزانہ5سے10اپروول آ رہی ہیں رمضان کا عمرہ مہنگا ہونے کے ساتھ مشکل بنا دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -