جنو بی پنجاب کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات

جنو بی پنجاب کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات
جنو بی پنجاب کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )  آپریشن ضرب عزب کے جنو بی پنجاب میں ممکنہ رد عمل سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے دستے ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے حساس مقامات کی جانب روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عزب کے ممکنہ رد عمل سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے دستے ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن روا نہ کر دیئے گئے ہیں ، کوئیک ری ایکشن فورس اور ریپڈ ایکشن فورس پر مشتمل یہ دستے ان اضلاع کے حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پر ویز کی زیر صدارت ایک اعلی سطح اجلا س ہوا تھا جس میں آپریشن ضرب عضب کے ممکنہ رد عمل سے نمٹنے کے لیے ان دستوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے سول انتظامیہ ، پولیس اور پاک فوج کے تعاون سے ایک جوائنٹ آپریشن یونٹ کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے جس کی سر براہی میجر جنرل حسنات کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی /Headlines


loading...