حیات آباد میں سرچ آپریشن ، غیر ملکیوں سمیت 100افراد زیر حراست

حیات آباد میں سرچ آپریشن ، غیر ملکیوں سمیت 100افراد زیر حراست
حیات آباد میں سرچ آپریشن ، غیر ملکیوں سمیت 100افراد زیر حراست

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حیات آباد کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 100سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کر لی ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں 8ایس پیز، خواتین اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سمیت 700اہلکاروں نے حصہ لیا اور حیات آبادکے فیز پانچ،چھ اور سات میں مشتبہ افراد کے خلا ف سرچ آپریشن کیا ، تینوں فیزوں کو گھیرے میں لیا گیا اور کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ حراست میں لئے گئے افراد میں ایک سری لنکن ،5افغان باشندے اور 13قبائلی بھی شامل ہیں ۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق گرفتار کیا گیا سری لنکن با شندہ آٹھ ماہ سے غیر قانو نی طور پر مقیم تھا ۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور چھینی گئی 13گاڑیاں اورمتعدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں ہیں ۔

مزید : پشاور


loading...