شمالی وزیرستان:نقل مکانی کیلئے ایک دن کی توسیع،کرفیومیں نرمی

شمالی وزیرستان:نقل مکانی کیلئے ایک دن کی توسیع،کرفیومیں نرمی
شمالی وزیرستان:نقل مکانی کیلئے ایک دن کی توسیع،کرفیومیں نرمی

  


میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان میں اتوار کی صبح بجے 6 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وطن دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے، پاک افواج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے بھاگنے کے تمام راستے محدود کر رکھے ہیںآپریشن کے پیش نظر نقل مکانی کرنے والوں کو بھرپور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،ایجنسی میں شام چار بجے تک کے لیے کرفیو میں نرمی کردی گئی۔ پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایجنسی بھر میں صبح شام چار بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی تاہم اس دوران ایجنسی کے تمام خارجی و داخلی راستے کھلے رہیں گے تاکہ عوام کو نقل مکانی کے دوران کسی قسم کی تکلیف درپیش نہ ہو۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وقت کا خیال رکھتے ہوئے نکلنے کی کوشش کریں۔

مزید : دفاع وطن /اہم خبریں


loading...