تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

  


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرجانی میں مقابلے کے بعد دو ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ناظم آباد قلندریہ چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ لیاری جمن شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ کورنگی کے علاقے میں ندی سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ شرافی گوٹھ پل کے قریب ڈاکوو¿ں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ سرجانی میں مقابلے کے بعد دو ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔

مزید : کراچی


loading...