بہنوں کو چھیڑنے سے روکنے پر بھا ئی قتل

بہنوں کو چھیڑنے سے روکنے پر بھا ئی قتل
بہنوں کو چھیڑنے سے روکنے پر بھا ئی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک ) بہنوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر سب انسپکٹر کے بیٹوں نے خنجروں کے وار کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ، ورثاءاور اہل علاقہ لاش سڑک پر رکھ کر سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سکندرآباد میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا جہاں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔ عمر قدیر نے اپنے ہمسائے کے بیٹوں کو بہنوں کو چھیڑنے سے منع کیاجس پر سب انسپکٹر نوید سندھو کے بیٹے فرحان اور شرجیل عمر قدیر کے منع کرنے پر طیش میں آگئے اورانہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمر قدیر کو اس کے گھر کے باہر خنجروں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ مقتول کو بچانے کی کوشش میں اس کے دوست صدام اور شان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ اکلوتے بیٹے کے قتل پر ماں پر غشی کے دورے پڑے رہے اور اس نے انصاف کی اپیل کی ہے۔ دردناک واقعے پر مقتول کے ورثاءاور اہل علاقہ سڑک پر میت رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید :

گجرات -