جینیفر لوپزاپنی سیکیورٹی کے حوالے سے محتاط ہو گئیں

جینیفر لوپزاپنی سیکیورٹی کے حوالے سے محتاط ہو گئیں
جینیفر لوپزاپنی سیکیورٹی کے حوالے سے محتاط ہو گئیں

  


 نیو یار ک (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اداکارہ،گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر جینیفر لوپز طلاق کا معاملہ طے ہونے کے بعد اپنی سیکیورٹی کے بار ے میں زیادہ ہی سنجیدہ ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کی سنگر اور اداکارہ جیفیفر لوپز سیکیورٹی کے حوالے سے اس قدر محتاط ہے کہ اس کے بغیر تیس فٹ بھی نہیں چل پاتی،انہیں چھوٹی سی واک بھی کرنا ہو تو ان کے گارڈز ساتھ ہوتے ہیں۔ حال ہی میں جنیفر نے اپنے شوہر مارک انتھونی سے علیحدگی کا معاملہ طے کیا ہے، دو روز قبل جب ایک صحافی نے لوپز سے طلاق کے بارے میں سوال کرنے کی کوشش کی تو ان کے گارڈز نے اس کو قریب ہی نہ جانے دیا جس کا مطلب یہ تھا کہ اداکارہ کے قریب کوئی بھی نہیں جا سکتا۔ جینیفر نے طلاق کا معاملے میں اپنے دو بچوں کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت لے لی ہے، مارک ایک ماہ میں صرف سات دن بچوں کو پاس رکھ سکیں گے ۔

مزید : تفریح


loading...