رنبیر کپور اور کترینہ کیف کو آخر کار ممبئی میں گھر مل گیا

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کو آخر کار ممبئی میں گھر مل گیا
رنبیر کپور اور کترینہ کیف کو آخر کار ممبئی میں گھر مل گیا

  


 (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈکی اداکارہ کترینہ کیف اوررنبیر کپور جو کافی دنوں سے ممبئی میں گھر کی تلاش میں تھے، ایک فلیٹ پر متفق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف جو حال ہی میں جنوبی افریقہ سے فلم ”جگا جاسوس“ کی فلم بندی مکمل کر کے لوٹے ہیں پچھلے کچھ مہینوں سے اپنے لئے کوئی مناسب گھر تلاش کر رہے تھے اور بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے ممبئی میں ایک لگژری فلیٹ فائنل کر لیا ہے۔ ان دونوں نے اپنے گھر کے لئے جنوبی افریقہ میں خریدو فروخت بھی خوب کی ہے جبکہ کترینہ نے کچن کا کافی سامان بھی خریدا ہے۔ یاد رہے کہ جب سے رنبیر کپور کے والدین نے شادی کے لئے گرین سگنل دیا ہے دونوں فنکار کیمرے کی آنکھ سے بچنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...