گلہڑ کی مریضہ عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں جاں بحق

گلہڑ کی مریضہ عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں جاں بحق
گلہڑ کی مریضہ عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں جاں بحق

  


 پاکپتن (مانیٹرنگ ڈیسک ) عطائی ڈاکٹر نے گلہڑ کی مریضہ کی جان لے لی ۔پولیس کے مطابق گلہڑ کی مریضہ سعیدہ پروین کو دیہی مرکز صحت بونگہ حیات کے ڈاکٹر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دکھانے کا مشورہ دیامگروارڈ سرونٹ ماجد عمران اسے یہ کہہ کراپنے گھرمیں بنائے آپریشن تھیٹر لے گیاکہ وہ کم پیسوں میں اس کا آپریشن کردے گا تا ہم آپریشن کے دوران مریضہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس تھانہ چک بیدی نے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد حسن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کوگرفتارکرلیا،ملزم ماجد عمران کےخلاف محکمانہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید : پاکپتن


loading...