ابولا وائرس بے قابو ہوگیا، افریقہ کے متاثرہ ممالک کیلئے مدد کی اپیل

ابولا وائرس بے قابو ہوگیا، افریقہ کے متاثرہ ممالک کیلئے مدد کی اپیل
ابولا وائرس بے قابو ہوگیا، افریقہ کے متاثرہ ممالک کیلئے مدد کی اپیل

  


 نیروبی (نیوز ڈیسک) افریقی ڈاکٹروں اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ پر حملہ آور ہونے والا ابولا (Ebola) وائرس قابو سے باہر ہو گیا ہے اور سینکڑوں افراد کو ہلاک کر چکا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کی ہلاکت خیزی میں کئی گنا اضافہ ہوسکتاہے ۔ یہ وائرس زیادہ تر گنی، سیرالیون اور لائبریا میں لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور اب تک 330 ہلاکتوں کی وجہ اس وائرس کو سنگین خطرہ قرار دیا جا چکا ہے۔
فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآﺅٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یہ وباءکسی بھی اور وباءسے زیادہ جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گنی میں اس وائرس کے پہلی دفعہ ظاہر ہونے کے بعد یہ مسلسل پھیلتا جا رہا ہے اور فی الوقت اس میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ماہرین صحت اور فلاحی تنظیموں نے عالمی اداروں اور ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے اور جلد از جلد ڈاکٹر اور ادویات مغربی افریقہ کے متاثرہ ممالک میں بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...