نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد
نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لوئر چناب نہر سے ایک خاتون اور دو بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ہیں جنہیں گلا گھونٹ کر مارنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینکی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے بی ساگر کے قریب لوئر چناب نہر میں ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں نظر آنے پر مقامی افر ادنے ریسکیو1122 اور مقامی پولیس کو اطلاع کی جس پر ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے سپرد کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 7سے 9سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر 35سال کے قریب ہے، شکل و صورت اور کپڑوں سے دونوں بچے خاتون کے ہی لگتے ہیں، تینوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی تاہم گرد و نواح میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔

مزید :

حافظ آباد -