پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی گرفتار،6 فرار

پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی گرفتار،6 فرار
 پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی گرفتار،6 فرار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے سہراب گوٹھ میں قائم افغان بستی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق پولیس نے سہراب گوٹھ میں واقع افغان بستی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان بھتہ خوری میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بھتے کی مد میں وصول کی گئی 22 ہزار روپے کی رقم اور اسلحہ بھی ملا ہے۔

مزید : کراچی


loading...