حکومت نے سانحہ ماڈل ٹا ﺅن سے کوئی سبق نہیں سیکھا : پر ویز الہی، کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتے : حسن محی الدین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پر ویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے کوئی سبق نہیں سیکھا، عقل آنے کی بجائے حکومت وہی غلطیاں دہرا رہی ہے ،حکمران بدامنی کو دعوت دے رہے ہیں ،دوسری جانب طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ کارکن اپنے قائد کو کل احترام سے لاہور لائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے علامہ طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین سے منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عقل کے ناخن لے کر کل کا دن پر امن طور سے گزا رے، کل پریس انفرنس میں حکمرانوںکی گھبراہٹ کی نشاندہی کر دی تھی،معلوم نہیں انہوں نے کتنے رانا ثناءا للہ رکھے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتا ر کیا جا رہا ہے ، لاہور ،راول پنڈی اور اسلام آباد کی مقامی قیادت کو انتظامیہ سے طا ہر القادری کی آمد کے حوالے سے بات چیت کے لیے کمشنر آفس بلایا اور آرپی او نے انہیں گرفتار کروا دیا ، عومی تحریک کے کارکنوں کو چھو ڑ دیا جائے تو امن کی ضمانت دیتے ہیں ورنہ نتائج کی ذمہ داری نواز شریف اور شہباز شریف پر عائد ہوگی ۔اس موقع پر علامہ طاہر القادری کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ کار کنان اپنے قائد کے استقبال کر نے کے لیے اسلا م آباد جا رہے ہیں ، ہمارے کارکن پرامن ہیں اور کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طاہر القا دری نے کارکنوں کے جوش اور جذبے کو دیکھتے ہوئے وطن آنے کا پرو گرام منسوخ نہیں کیا ہے۔