آئندہ بپا شا کے ساتھ کام نہیں کروں گا: و شو بگھنانی

آئندہ بپا شا کے ساتھ کام نہیں کروں گا: و شو بگھنانی
آئندہ بپا شا کے ساتھ کام نہیں کروں گا: و شو بگھنانی

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم ”ہمشکلز “کے پروڈیوسر و شو بگھنانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ کام کرنے سے توبہ کرلی ہے اور آئندہ کسی بھی فلم میں ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ہمشکلز کے پروڈیوسر وشو بگھنانی کا کہنا ہے کہ بپاشا باسو نے اپنے معاہدے پر ایمانداری سے عملدرآمد نہیں کیا۔ دوسری جانب بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلم کے آخر میں انہیںجو کردار دیا گیا وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو ان کے کردار کے بارے میں پہلے بتادیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی فلم ہمشکلز گزشتہ روز ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس میں بپاشا باسو مرکزی کردار ادا کررہی ہیں تاہم انہیں فلم کی تشہیری مہم میں کہیں نہیں دیکھا گیا ہے ۔

مزید : تفریح


loading...