منچلوں نے دوست کو سونے نہ دیا

منچلوں نے دوست کو سونے نہ دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دوستوں کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ کسی بھی انسان کی زندگی کا یادگار لمحہ ہوتا ہے جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا، دوستوں کے ساتھ نت نئی شرارتیں بھی انسان کو یاد آتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ دوست سیرو تفریح کی غرض سے نکلے تو ان میں سے ایک نیند سے بے حال ہوکر تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی ٹرالی میں لیٹ کر سوگیا۔ دیگر دوستوں نے ٹرالی کو دھکا لگایا اور مٹی سی بنی ڈھلوان پر الٹ دیا اور ان کا سویا ہوا دوست لڑھکتا ہوا نیچے گرا اور جاگ گیا۔ یہ وڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

مزید : تفریح


loading...