درندہ صفت نے معصوم کلی نوچ ڈالی، لواحقین کا احتجاج

درندہ صفت نے معصوم کلی نوچ ڈالی، لواحقین کا احتجاج
درندہ صفت نے معصوم کلی نوچ ڈالی، لواحقین کا احتجاج

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں درندہ صفت شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا، بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اہل محلہ نے ملزم کو فوری گرفتار نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا، بچی کے بھائی نے ملزم کے خلاف کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الفیصل ٹاﺅن سی بلاک کے رہائشی محنت کش لیاقت کی 6 سالہ بیٹی رشبا گھر سے برف لینے کیلئے نکلی جہاں اسے نامعلوم شخص ورغلا کر مبشر شاہ نامی شخص کے گھر لے گیا اور  زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔ بچی کی والدہ اور بہن تشویش ہونے پر اس کی تلاش کیلئے نکلے تو محلے داروں نے بتایا کہ نامعلوم شخص اسے مبشر کے گھر لے کر گیا ہے، والدہ پروین اور بہن مبشر کے گھر گئے تو رشبا خون میں لت پت نیم مردہ حالت میں پڑی تھی، شور پر محلے دار اکٹھے ہوگئے اور فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔ لواحقین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ٹال مٹول کیااور اگر قانون کے محا فظ فوری موقع پر پہنچ جاتے تو ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : لاہور


loading...