سینئر اداکارائیں خود کو خلائی مخلوق سمجھتی ہیں: کرینہ جان

سینئر اداکارائیں خود کو خلائی مخلوق سمجھتی ہیں: کرینہ جان
سینئر اداکارائیں خود کو خلائی مخلوق سمجھتی ہیں: کرینہ جان

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیج اداکارہ کرینہ جان نے کہا ہے کہ تھیٹر یا محفل تھیٹر میں اداکاری کرنے والے ہی اچھی اداکاری کرتے ہیں اور دوسرے تھیٹروں سے وابستہ فنکار اداکاری کرنا نہیں جانتے، چھوٹے تھیٹروں میں زیادہ اچھے ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں اور وہاں کے فنکاروں کی اداکاری بھی بہت بہتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے تمام شہروں کے تمام تھیٹروں میں اداکاری کرچکی ہوں، ہمارے یہاں کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جو بڑے تھیٹروں میں اداکاری کرنے کے بعد خود کو آسمانی مخلوق سمجھنا شروع ہوجاتی ہیں، اگر انہیں کسی چھوٹے تھیٹر میں اداکاری کرنا پڑے تو ان کی حقیقت معلوم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حال میں ہی محفل تھیٹر میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے ”شرطیہ کھٹے“ میں کامیاب اداکاری کی تھی جبکہ آج کل میں شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں مرکزی کردار کررہی ہوں اور دونوں ہی جگہوں پر مجھے ایک جیسی پذیرائی ملی ہے۔

مزید : تفریح


loading...