شام کی آدھی آبادی امداد کی منتظر

شام کی آدھی آبادی امداد کی منتظر
شام کی آدھی آبادی امداد کی منتظر

  


نیویارک، دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے خبر دار کیا ہے کہ شام میں انسانی بحران کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، اس وقت شام میں امداد کے طلبگار افراد کی تعداد 10.08 ملین تک پہنچ چکی ہے جو کل آبادی کا تقریباً نصف بنتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بان کی مون نے سلامتی کونسل کو پیش کردہ اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 3.5 ملین ڈالر افراد شام کے ایسے علاقوں میں ہیں، جہاں امداد کا پہنچانا مشکل یا ناممکن ہے، شام کی خانہ جنگی روز بروز سنگین ہوتی جارہی ہے۔ بان کی مون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ امدادی کاموں کو تیز تر بنانے کی کوشش نہ کی گئی تو یہ صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...