فیصل آباد: رانا ثناءکا ڈیرہ ویران، عابد شیر علی کے حامیوں کا جشن

فیصل آباد: رانا ثناءکا ڈیرہ ویران، عابد شیر علی کے حامیوں کا جشن
فیصل آباد: رانا ثناءکا ڈیرہ ویران، عابد شیر علی کے حامیوں کا جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی فیصل آباد کی سیاسی صورتحال بھی تبدیل ہونا شروع ہگئی ہے جبکہ ”ڈیرہ“ رانا ثناءاللہ خان بھی ویران ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق رانا ثناءاللہ خان وزیر مملکت عابد شیر علی کے علاقے سے ایم پی منتخب ہوئے تھے اور دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے اختلافات بھی چلے آرہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قریبی عزیز چودھری شیر علی نے وزیراعظم کو موجودہ حالات میں رانا ثناءاللہ کی قربانی دینے کا مشورہ دیا اور انہی کے مشورے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔ دوسری طرف رانا ثناءاللہ کے مستعفی ہونے کے باوجود بھی پولیس کی سیکیورٹی تاحال ان کی رہائش گاہ اور ڈیرہ پر تعینات ہے لیکن ساتھ ان کا ڈیرہ ویران ہوچکا ہے۔ عابد شیر علی کے حامیوں اور تحریک انصاف کی طرف سے ان کے مستعفی ہونے پر جشن منایا گیا ۔ پنجاب کی اعلیٰ قیادت نے لیگی ارکان اسمبلی کو اس حوالے سے بیان بازی سے روک دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -