لڑکیوں کے منہ سے بھائی کہلوانا پسند نہیں :سلمان خان

لڑکیوں کے منہ سے بھائی کہلوانا پسند نہیں :سلمان خان
لڑکیوں کے منہ سے بھائی کہلوانا پسند نہیں :سلمان خان

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں لڑکیوں کے منہ سے بھائی کہلوانا اچھا نہیں لگتا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان جنہیں لوگ سلو بھائی کے نام سے جانتے ہیں ،نے اپنی فلم’ کک‘ کی میوزک لانچ کی تقریب کے موقع پر کہا کہ حقیقت میں ان کی دو سگی بہنیں اور دو منہ بولی بہنیں ہیں جو انہیں راکھی بھی باندھتی ہیں، لڑکیوں کا بھائی کہنا اچھا نہیں لگتا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ فلم ”کک“ پر بہت زیادہ محنت کی ہے اور اس کے میوزک اور کہانی سمیت ڈائریکٹر لاجواب ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی، سلمان خان کا کہنا تھا کہ جیکولین فرنینڈس کا فلم میں مرکزی کردار ہے۔

مزید : تفریح


loading...