آئندہ کسی بھی صورت شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہیں ہوگی :آئی جی پنجاب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے کہاہے کہ آئندہ کسی بھی صورت شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی قسم کے حالات میں پولیس قانون کے دائرے میں رہے گی ۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی اصل ذمہ داری جرائم کو کنٹرول کرنا ہے ، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہر قیمت پر یقین بنائیں گے ۔مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پولیس فورس کا مورال کسی بھی صورت گرنے نہیں دیا جائے گا ، فورس کا کا م عوام کو انصاف کی فراہمی یقین بنانا ہے،آئندہ کسی بھی قسم کے حالات میں اہلکار قانون کے دائرے میں رہے گی ۔