فرانسیسی بڑھیا خاوند کے اعضاء کاٹ کر پکا ڈالے

فرانسیسی بڑھیا خاوند کے اعضاء کاٹ کر پکا ڈالے
فرانسیسی بڑھیا خاوند کے اعضاء کاٹ کر پکا ڈالے

  


 پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں ایک 71 سالہ عورت نے اپنے 80 سالہ خاوند کو مصالحہ کوٹنے والے ڈنڈے کے متعدد وار کر کے ہلاک کر دیا اور پھر اس کے دل، ناک اور جنسی اعضاءکو جسم سے کاٹ کر علیحدہ کیا اور باورچی خانے میں لے جا کر پکایا بھی۔ خاوند کے اعضاءپکانے والی خاتون کا تعلق مشرقی فرانس کے قصبے لونگوی سے ہے۔ ذرائع نے بزرگ شخص کے اعضاءکاٹنے اور پکائے جانے کی تصدیق کی ہے اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نے وہ کھابھی لئے۔ملزمہ کی وکیل کیرولین کا کہنا ہے کہ اس کی موکلہ ذہنی مریضہ ہے اور اس نے پاگل پن کا دورہ پڑنے پر یہ رونگٹے کھڑے کر دینے والا جرم کیا ہے۔ ملزمہ کو ایک جیل کے نفسیاتی یونٹ میں رکھا گیا ہے تاکہ اس کی ذہنی کیفیت کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...